ایف آئی اے نے انتہائی مطلوب اور غیرقانونی طورپر رقوم کی منتقلی میں ملوث 4ملزمان کو گرفتارکرلیا

بدھ 6 جنوری 2016 21:55

اسلام آباد/گوجرانوالہ/سیالکوٹ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء )وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب اور ریڈبک میں شامل ملزم محمد فاروق الیاس ، غیرقانونی طورپر ہنڈی کے ذریعے رقوم کی منتقلی میں ملوث ملزم سلیم سرور سمیت 4ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو ایف آئی اے لاہور نے سیالکوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے چائنہ چوک سیالکوٹ سے ہنڈی کے ذریعے غیر قانونی طورپر رقوم کی منتقلی میں ملوث بہاول نگر کے رہائشی ملزم سلیم سرور کو گرفتار کرلیااور اس کے قبضے سے 2لاکھ73ہزار روپے بھی برآمد کرلیے۔

ایف آئی اے اسلام آباد نے کارروائی کر تے ہوئے وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر H/9کے رہائشی علی اشرف ملک اور محمد جاوید سلطان کو گرفتار کر لیا ۔ دوسری جانب ایف آئی اے نے گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب اور ریڈبک میں شامل ملزم محمد فاروق الیاس کو گرفتار کرلیا ،ملزم محمد فاروق الیاس کا نام 2012میں ریڈبک میں ڈالا گیا تھا۔