وزیر اعظم سری لنکا کا تین روزہ دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے

بدھ 6 جنوری 2016 21:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف سری لنکا کا تین روزہ دورہ مکمل کر کے پاکستان پہنچ گئے ، دورہ سری لنکا میں مختلف شعبوں میں تعاون کے سمجھتے ہوئے اور سری لنکن قیادت سے دوطرفہ ملاقاتیں ہوئیں، بدھ کو وزیراعظم محمد نواز شریف سری لنکا کے دورہ سے واپس وطن پہنچ گئے ، وزیراعظم کی کولمبو میں سری لنکا کی قیادت سے دو طرفہ ملاقاتیں ہوئیں اور مختلف شعبوں میں تعاون کے سمجھوتے بھی طے پائے ، دونوں ملکوں کے نجی شعبے کے درمیان بھی تعا ون کے سمجھوتوں پر دستخط ہوئے ، وزیراعظم نواز شریف نے کو لمبو میں ٹڈاپ کے زیر اہتمام پاکستانی مصنوعات کی نمائش کا فتتاح کیا، وزیراعظم نے اپنے دورہ میں سری لنکا کے ارکان پارلیمنٹ ،وزراء اور اہم شخصیات سے خطاب کیا

متعلقہ عنوان :