12واں سٹیٹ بنک گورنرز کپ انٹر بنک سپر سیریز کرکٹ ٹورنامنٹ 7 سے 16جنوری تک اسلام آباد میں کھیلا جائیگا

پہلا سیمی فائنل 14جنوری ‘دوسرا 15جنوری اور فائنل میچ 16جنوری کو نیشنل کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائیگا

بدھ 6 جنوری 2016 21:53

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء ) 12واں سٹیٹ بنک گورنرز کپ انٹر بنک سپر سیریز کرکٹ ٹورنامنٹ 2015-16 ‘7جنوری سے 16جنوری تک اسلام آباد کے مختلف کرکٹ گراؤنڈوں میں کھیلا جائے گا ‘سٹیٹ بنک اور نجی بنکوں کی 20 سے زائد ٹیمیں ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی‘اے گروپ کا بی گروپ کے ساتھ سیمی فائنل 14جنوری جبکہ دوسرا سیمی فائنل 15جنوری اور فائنل میچ 16جنوری کو نیشنل کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا ۔

سینئر آفیسر (سی ایم یو)سٹیٹ بنک آف پاکستان اسلام آباد محمد ہارث حمید کے مطابق 7جنوری کو اسلام آباد میں شروع ہونے والے 12واں سٹیٹ بنک گورنرز کپ انٹر بنک سپر سیریز کرکٹ ٹورنامنٹ 2015-16 کے لیے دو گروپ بنا ئے گئے ہیں‘گروپ اے میں 7جنوری کو پی پی سی بی ایل بمقابلہ حبیب بنک فیصل آبادکا میچ مارگزار کرکٹ گراؤنڈ میں ‘ زیڈ ٹی بی ایل بمقابلہ سٹیٹ بنک کوئٹہ کا میچ شالیمان کرکٹ گراؤنڈ‘8جنوری کو پی پی سی بی ایل بمقابلہ زیڈ ٹی بی ایل اسلام آباد میج مارگزار کرکٹ گراؤنڈ ‘حبیب بنک فیصل آباد بمقابلہ دوبئی اسلامک بنک کا میچ شالیمار کرکٹ گراؤنڈ ‘10جنوری کو پی پی سی بی ایل لاہور بمقابلہ سٹیٹ بنک کوئٹہ کا میچ پنجاب کرکٹ گراؤنڈ ‘زیڈ ٹی بی ایل اسلا م آباد بمقابلہ دوبئی اسلامک بنک کراچی کا میچ شالمیان کرکٹ گراؤنڈ ‘11جنوری کو پی پی سی بی ایل لاہور بمقابلہ دوبئی اسلامک بنک کا میچ شالیمار کرکٹ گراؤنڈ ‘حبیب بنک فیصل آباد بمقابلہ سٹیٹ بنک کوئٹہ کا میچ پنجاب کرکٹ گراؤنڈ ‘13جنوری کو حبیب بنک فیصل آباد بمقابلہ زیڈ ٹی بی ایل کا میچ شالیمار کرکٹ گراؤنڈ ‘سٹیٹ بنک کوئٹہ بمقابلہ دوبئی اسلامک بنک کراچی ک میچ پنجاب کرکٹ گراؤنڈ ‘ گروپ بی میں 7جنوری کوسٹیٹ بنک لاہور بمقابلہ فرسٹ مائیکر و فنانس بنک ملتان کا میچ نیشنل کرکٹ گراؤنڈ ‘میزان بنک کوئٹہ بمقابلہ سٹیٹ بنک اسلام آباد کا میچ بھٹو کرکٹ گراؤنڈ ‘ 8جنوری کو سٹیٹ بنک کراچی بمقابلہ سٹیٹ بنک اسلام باد کا میچ نیشنل کرکٹ گراؤنڈ میں ‘سٹیٹ بنک لاہور بمقابلہ میزان بنک کوئٹہ کا میچ بھٹو کر کٹ گراؤنڈ ‘10جنوری کو فرسٹ مائیکرو فنانس بنک ملتان بمقابلہ سٹیٹ بنک کراچی کا میچ نیشنل کرکٹ گراؤنڈ ‘سٹیٹ بنک لاہور بمقابلہ سٹیٹ بنک لاہور کا میچ بھٹو کرکٹ گراؤنڈ ‘ 11جنوری سٹیٹ بنک کراچی بمقابلہ سٹیٹ بنک لاہور کا میچ بھٹو کرکٹ گراؤنڈ ‘ فرسٹ مائیکرو فنانس بنک ملتان بمقابلہ میزان بنک کوئٹہ کا میچ نیشنل کرکٹ گراؤنڈ ‘ 13جنوری کو سٹیٹ بنک کراچی بمقابلہ میزان بنک کوئٹہ کا میچ بھٹو کرکٹ گراؤنڈ ‘ فرسٹ وویمن فنانس بنک ملتان بمقابلہ سٹیٹ بنک اسلام آباد کا میچ نیشنل کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا ۔

(جاری ہے)

تمام میچز ٹی ٹوینٹی فارمیٹ پر کھیلے جائیں گے۔اے گروپ کا بی گروپ کے ساتھ سیمی فائنل 14جنوری جبکہ دوسرا سیمی فائنل 15جنوری اور فائنل میچ 16جنوری کو نیشنل کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :