آل گوجر گڑھی امن بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے فائنل مردان کی ٹیم نے جیت لی

بدھ 6 جنوری 2016 21:53

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء ) آل گوجر گڑھی امن بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے فائنل مردان کی ٹیم نے جیت لی۔ گوجر گڑھی ٹیم کوشکست کا سامنا گوہر سپورٹس اکیڈمی مردان میں جاری عروج ویلفیئر آرگنائزشن کے زیر اہتمام کے زیر اہتمام آل گوجر گڑھی امن بیڈ منٹن ٹورنامنٹ اختتام پزیر ہوا۔ ٹورنامنٹ میں ضلع مردان کے 32ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔

گزشتہ دنوں امن بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کا فائنل میچ گوجر گڑھی کلب اور مردان کلب کے درمیان کھیلا گیا۔ مردان کلب نے گوجر گڑھی کلب کو شکست دیں کر ٹرافی اپنے نام کر لی ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی خدائی خدمتگار ڈاکٹر محمد یوسف یوسفزئی اور ایکسین واپڈا مردان امیر رحمان تھے۔ جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقیسم کیے اس موقع پر یونین کونسل گوجر گڑھی کے ضلعی کونسلر حاجی شیر غالب اے این پی گوجر گوجر گڑھی کے صدر حاجی نور باچا، جنر ل سیکرٹری بلال خان، پی ایس ایف کے صوبائی جنرل سیکرٹری ماجد ، عتیق الرحمن ، خیل الرحمن، عروج ویلفیئر آرگنائزیشن گوجر گڑھی کے چیئرمین محمد عرفان صدر اعجاز رحیم جنر ل سیکرٹری وقار احمد اور محمد سلیمان سیٹ نے بھی ٹورنامنٹ کے منتظمین میں انعامات تقسیم کیے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی خدائی خدمتگار ڈاکٹر محمد یوسف یوسفزئی نے کہا کہ کہ کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کو کھیلوں کے مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے گوہر سپورٹس اکیڈمی مردان کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔۔ ہم اپنی طرف سے اکیڈمی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرینگے۔ اُنہوں نے کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر ٹورنامنٹ کے انتظامیوں کو خراج تحسین پیش کی۔ اور اپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ عنوان :