ماروی میمن کی تقریر،شفقت محمود نے ایوان کا رول توڑ دیا‘ سعد رفیق کا احتجاج

بدھ 6 جنوری 2016 21:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 جنوری۔2016ء) مسلم لیگ (ن) رکن اسمبلی ماروی میمن کی تقریر کے دوران تحریک انصاف کے رکن شفقت محمود نے ایوان کے رول 3 کو توڑ دیا‘ چیئرمین کی طرف پیٹھ کرکے ماروی میمن کو تکتے رہے جس پر خواجہ سعد رفیق نے احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز ایوان میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب مسلم لیگ (ن) کی خاتون رکن اسمبلی ماروی میمن صدر کے خطاب پر بحث میں حصہ لینے کیلئے کھڑی ہوئی تو شفقت محمود اپنی کرسی کے پیچھے کھڑی ماروی میمن کی طرف تکنے لگے اور ان کی تقریر پر واہ واہ کہنے لگے جس پر وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر جاوید مرتضیٰ عباسی سے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ شفقت محمود ایوان کے رول 3 کی خلاف ورزی کررہے ہیں انہیں منع کریں کہ وہ ماروی میمن کو دیکھنے کی بجائے چیئر کو دیکھیں جس کے بعد اسپیکر کی ہدایت پر شفقت محمود نے چیئر کی جانب سیٹ کا رخ بدل دیا۔