شانگلہ کے سرکاری نیشنل بینک الپوری برانچ میں پنشن،تنخواہ کی وصولی میں سخت مشکلات

لمبی قطاریں ، ضیف العمر خواتین خوارو زارکوئی پرسان حال نہیں ہے لڑائی جھگڑے،دھکم پیل،گھتم گھتا معمول بن گیا

بدھ 6 جنوری 2016 21:15

الپوری ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 جنوری۔2016ء)شانگلہ کے سرکاری نیشنل بینک الپوری برانچ میں پنشن،تنخواہ کی وصولی میں سخت مشکلات،لمبی قطاریں لگی ہوئی ہوتی ہے، ضیف العمر خواتین خوارو زارکوئی پرسان حال نہیں ہے لڑائی جھگڑے،دھکم پیل،گھتم گھتا معمول بن گیا ہے،بینک عملہ کے پاس کوئی منصوبہ بندی نہیں بنک کا عمارت چھوٹاجبکہ رش بہت زیادہ ہوتا ہے ،پولیس بھی اپنے پیٹی بند اور اپنوں کو بنک میں اندر جانے دیتے ہیں جبکہ بزرگ شہری سارا دن قطاروں میں کھڑا ہوتا ہے،انتظار گاہ کا کوئی بندوست نہیں ،پنشن کیلئے الگ دن، اور تنخواہ کیلئے الگ دن مقرر کرنے،جبکہ زلزلہ زدگان کیلئے 10تاریخ کے بعد دن مقررکیا جائے ، الگ کاؤنٹرکھولا جائے ،بینک میں عملہ کی کمی کو پورا کیا جائے پنشنرز،سرکاری ملازمین اور عوام کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شانگلہ کے نیشنل بنک الپوری برانچ کا عملہ اور سیکورٹی اہلکاروں کی ناروا سلوک ،ایک دن میں پنشن،تنخواہ،زلزلہ زدگان کو چیک کیش کرنے میں مشکلات پیش اتے ہیں اس سے پہلے بینک منیجر پنشن کیلئے مہینے کے پہلے تاریخ جبکہ، تنخواہ اس کے بعد دیتے تو کوئی مسئلہ نہیں بن جاتا عمارت چھوٹا ہے مین روڈ پر بینک واقع ہے لوگوں کی لمبی لمبی قطارے بنی ہوتی ہے جبکہ پولیس بھی اپنوں کو بنک میں جانے دیتے ہیں اور غریب اور ضعیف العمر افراد گھنٹوں تک قطاروں میں اتظار کر رہے ہوتے ہیں انتظار گاہ کا کوئی بندوبست نہیں مین روڈ پر گاڑیوں کارش سے بھی مشکلات میں اضافہ ہو سکتا ہے ان ناقص انتظامات کی وجہ سے بینک میں اکثر تصادم،جھگڑے، گھتم گھتا اور دھکم پیل رونما ہوتی ہے بینک کے اعلیٰ حکام سے بار بار اس مسئلے کے بارے میں بتایا گیا ہے لیکن وہ مسلسل چشم پوشی کر رہے ہیں نیشنل بینک کیلئے زمین بھی خریدی گئی ہے لیکن بینک کی تعمیر میں لیت و لعل سے کام لیا جارہا ہے بینک کی عمارت پر فوری کام شروع کیا جائے اگر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کی ساری ذمہ واری نیشنل بینک پر عائد ہو گی۔