پنجاب ریونیواتھارٹی کے ریجنل آفس کی طرف سے ریسٹورنٹس پر سیلز کا حجم اور ٹیکس کی شرح کی معلومات کے لئے مانیٹرنگ کا آغاز

بدھ 6 جنوری 2016 21:06

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 جنوری۔2016ء) پنجاب ریونیواتھارٹی کے ریجنل آفس کی طرف سے متعلقہ قوانین کے تحت ریسٹورنٹس پر سیلز کا حجم اور ٹیکس کی شرح کی معلومات کے لئے مانیٹرنگ کا آغاز کردیا ہے اس سلسلے میں کوہ نورسٹی جڑانوالہ روڈ پر ساریہ اور فوکس اینڈنائفس ریسٹورنٹس پر سیلز ٹیکس کی ادائیگی کے معاملات کی جانچ پڑتال کے لئے مانیٹرنگ سٹاف تعینات کردیا گیا ہے جو انوائس پر سیلز ٹیکس کی ادائیگی کو چیک کرکے رپورٹ کرے گا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل کمشنر پنجاب ریونیو اتھارٹی اسدعزیز نے بتایا کہ ریسٹورنٹس پر سیلز ٹیکس کی حقیقی معلومات کے حصول کے لئے مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے اور دوران چیکنگ انوائس پر سیلز ٹیکس درج نہ کرنے والے ریسٹورنٹس کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :