برآمدکنندگان کے رکے ہوئے ریفنڈ کلیم کی ادائیگی جلد کرائی جائے ،شیخ محمدنبیل کا حکومت سے مطالبہ

بدھ 6 جنوری 2016 21:03

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 جنوری۔2016ء)سینئرسنٹرل وائس چیئرمین آل پاکستان بیڈ شیٹس اینڈاپ ہولسٹری مینو فیکچررز ایسوسی ایشن شیخ محمدنبیل نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ برآمدکنندگان کے رکے ہوئے ریفنڈ کلیم کی ادائیگی جلد کرائی جائے ا نہوں نے کہا کہ اس وقت برآمدکنندگان کے تقریباََ200 ارب روپے کے ریفنڈ کلیمز گذشتہ کئی سالوں سے واجب الادا ہیں جسکی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے برآمدکنندگان ان حالات تک پہنچ چکے ہیں کہ وہ اپنے روز مرہ کے مالی معاملات کو چلانے کیلئے کمرشل بینکوں سے مہنگے قرضے لینے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ ریفنڈ کلیم کے مسئلے پر اعلیٰ سطح پر یقین دہانیوں کے باوجود معاملات تا حال جوں کے توں ہیں جسکی وجہ سے برآمدی تاجر بے حد پریشان ہیں مگر اس بارے حکومت کی خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے انہوں نے حکومتی رویہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ معاشی معاملات بارے سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے بصورت دیگرایسے فیصلوں کو نہ تو متعلقہ حلقوں کی طرف سے پذیرائی ملے گی اور نہ ہی ان سے مطلوبہ نتائج اور مقاصد حاصل کئے جا سکے گے شیخ محمدنبیل سعید،کیپٹن عبدالفاروق خان اور سینئر رہنماؤں میاں عمران محمود،محمد عمار سعید اورعارف احسان ملک نے ویلیو ایڈڈ پر عائد ڈیوٹی میں اضافہ کی مخالفت کی