نیوائیر نائٹ کا جشن،ضلعی عدالت میں وزیراعظم ‘ وزیراعلیٰ پنجاب ‘ آئی جی پنجاب اور ڈی آئی جی اسلام آباد کے خلاف مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست دائر

بدھ 6 جنوری 2016 21:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 جنوری۔2016ء) اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں وزیراعظم نواز شریف ‘ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ‘ آئی جی پنجاب اور ڈی آئی جی اسلام آباد کے خلاف مقدمے کے اندراج کیلئے 22A کے تحت درخواست دائر کردی گئی ۔ عدالت 9 جنوری کو درخواست کی سماعت کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ شیشن جج کامران بشارت منتقلی کی عدالت میں خاتون وکیل کلثوم خالق ایدووکیٹ نے 22A کے تحت درخواست دائر کی۔

(جاری ہے)

جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ سال نو کی رات (نیو ائیر نائٹ) پر اسلام آباد سمیت ملک بھر میں لوگ سرے عام شراب پیتے رہے اور خواتین فحاشی پھیلاتی رہیں ہمارا ملک اسلامی ملک ہے آئین کے آرٹیکل دو اور 148 سیآر پی سی کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ جس کے ذمہ داری وزیراعظم ‘ وزیراعلیٰ پنجاب‘ آئی جی پنجاب‘ ڈی آئی جی اسلام آباد ہیں ۔ میں نے تھانہ سیکرٹریٹ میں درخواست دائر کی جس پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی سیشن جج نے درخواست ایڈیشنل سیشن جج محمد عدنان کی عدالت میں بھجوا دی ایڈیشنل سیشن جج 9 جنوی کو درخواست کی سماعت کریں گے۔ (عابد شاہ)