جنوبی وزیرستان ایجنسی ،انگور اڈہ گیٹ کھول دیا گیا ، سرحد کھلنے سے پاکستان اور افغانستان مابین لوگوں کی آمد و رفت شروع، مقامی آبادی کاخوشی کااظہار

بدھ 6 جنوری 2016 21:01

وانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء) جنوبی وزیرستان ایجنسی وانا کی تحصیل برمل (انگور اڈہ )میں و اقع گیٹ کھول دیا گیا ہے ،جس کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے مابین آمد و رفت شروع ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ گیٹ ، جس سے مقامی لوگ سویہ وڑیہ گیت کہتے ہیں،گذشتہ چھ مہینوں سے سر حد پر جھڑپ کی وجہ سے بند تھا۔سیکورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ اتفاق رائے سے پاک افغان اہم شاہراہ کھول دیا ہے ، جس سے مقامی لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

گیٹ کی بندش کی وجہ سے سرحد کے آرپار آمدو رفت و تجارت کافی متاثر ہوا تھا جس پر دونوں طرف آباد قبائل کا معاشی انحصار ہیں۔سینکڑوں کی تعداد میں مختلف قسم کی سامان سے لدھی ہوئی گاڑیاں کی آمدورفت بحال ہوئی ، ان ترسیل میں اشیاء خورد و نوش شامل تھیں۔مقامی کاروباری حضرات کے مطاق بہت تحارتی سامان ناقابل استعمال ہوچکا ہے۔ سرحد کھولنے کے واقعہ پر برمل کے مقامی می لوگوں نے ڈھول کی تاپ پر بنگڑے ڈالے گئے ، خوشی کا اظہار کیا۔ مقامی لوگ کافی عرصہ سے سرحد کھولنے کا مطالبہ کررہے تھے اس سلسلے میں مقامی پولٹیکل انتظامیہ اور جرگہ نے اہم کردار ادا کیا ہے