پاکستان انٹرنیشنل سکول جدہ میں بورڈ کے ممبر نے میرٹ کی دھجیاں اڑا دیں

فیصل افضل نے سکو ل کی ڈپٹی ہیڈ کے ساتھ ملی بھگت کرکے ڈی گریڈ حاصل کرنے والے بیٹے کا پہلے داخلہ کرایا اب سٹوڈنٹس قونصل کا صدر بنانے کے لئے کوششیں شروع ،والدین کا صدر،وزیراعظم ،پاکستانی سفیر سے نوٹس لینے کا مطالبہ

بدھ 6 جنوری 2016 20:57

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء) پاکستان انٹرنیشنل سکول جدہ میں سکول بورڈ کے ممبر فیصل افضل نے میرٹ کی دھجیاں اڑا دیں ، تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل سکول جدہ میں سکول بورڈ کے ممبر فیصل افضل نے اپنے بیٹے عمر فیصل خان رول نمبر2086تین Dگریڈ کے رزلٹ کے ساتھ پہلے سکول کی ڈپٹی ہیڈ فریال اختر کے ساتھ ملی بھگت کر کے Dگریڈ حاصل کرنے والے بیٹے کا داخلہ کرایا اور اب سکول سٹوڈنٹس قونصل کا صدر بنانے کے لئے کوششیں شروع کر دیں۔

(جاری ہے)

صدر پاکستان ، وزیراعظم سعودی عرب میں پاکستانی سفیر چیئرمین بورڈ اور ممبران بورڈ سے والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے کرپٹ ممبر کو سکول بورڈ سے فارغ کیا جائے اور قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے کیونکہ لائق اور Aگریڈ والے بچوں کو نظرانداز کیا گیا ہے۔ڈپٹی ہیڈ فریال اختر کو دیگر سٹاف کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے تا کہ سکول کا معیار بہتر ہو اور کرپٹ لوگوں کا محاسبہ ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :