گوشت کی ماڈل دوکانوں کی تیاری کا کام شروع کر دیا گیا،اے سی حافظ آباد

بدھ 6 جنوری 2016 20:49

حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء) اسٹنٹ کمشنر حافظ آباد عمر فارو ق وڑائچ نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن آفیسر محمد عثمان کی ہدایت پر گوشت کی ماڈل دوکانوں کی تیاری کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور پہلے مرحلہ کے دوران حافظ آباد شہر میں چکن ،مٹن اور بیف کی 95شاپس تیار کر لی گئی ہیں تاکہ عوام کو جراثیموں اور آلودگی سے پاک گوشت کی فراہمی ممکن ہو سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا اس منصوبہ کے پہلے مرحلہ کے دوران شہر بھر میں گوشت کی تمام دوکانوں میں شیشہ اور لوہے کی جالیاں لگائی گئی ہیں جس کا مقصد صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ گوشت کو آلودگی اور جراثیموں سے محفوظ رکھنا ہے انکا کہنا تھا کہ آئندہ ضلع بھرکے تمام دیہات میں بھی اس طرح کی دوکانیں تیار کروائی جائینگی۔انہوں نے تمام قصابوں کو ہدایت کی کہ اپنی دوکانوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو ہر لحاظ سے بہتر بنایا جائے اور جو دوکاندار حفظان صحت کے اصولوں کی پابندی نہیں کریگا اسکے خلاف سخت کروائی عمل میں لائی جائیگی ۔