حتمی تاریخ میں کئی بار اضافے کے باوجود ایف بی آر کی ٹیکس وصولی نہ بڑھ سکی، گزشتہ سال 8فیصد کمی ہوئی

وصولی میں خاطرخواہ اضافہ نہ ہونے کے پیش نظر انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں 29فروری تک توسیع کا امکان

بدھ 6 جنوری 2016 20:33

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جنوری۔2016ء) حتمی تاریخ میں کئی بار اضافے کے باوجود فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ٹیکس وصولی نہ بڑھ سکی، گزشتہ سال فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ٹیکس وصولی میں 8فیصد کمی ہوئی،وصولی میں خاطرخواہ اضافہ نہ ہونے کے پیش نظر انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں 29فروری تک توسیع کی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق دو 2016ء تک صرف 6لاکھ 90ہزار افراد نے ٹیکس جمع کروایا، جبکہ 31دسمبر 2014تک 7لاکھ 50ہزار ٹیکس گزاروں نے ٹیکس جمع کروایا تھا۔

اس طرح سال 2015ء کے دوران ایف بی آر کی ٹیکس وصولی میں 8فیصد کمی ہوئی۔اعدادوشمار کے مطابق ٹیکس جمع کروانے کے لئے گزشتہ سال ای فائلنگ میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، ساڑھے 5لاکھ افراد نے ای فائلنگ کے ذریعے گوشوارے جمع کروائے، تاہم 1لاکھ 40ہزار افراد نے مینؤل فارم جمع کروائے۔ٹیکس حکام کا کہنا ہے کہ وصولی میں خاطرخواہ اضافہ نہ ہونے کے پیش نظر انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں انتیس فروری تک توسیع کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :