سرگودھا میں آٹا مہنگا ہوگیا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 6 جنوری 2016 20:09

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 06 جنوری۔2015ء) پنجاب کے مختلف علاقوں میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 50 روپے مہنگا بکنے لگا خفیہ اداروں کی رپورٹ پر وزیر اعلیٰ نے ڈی سی اوز کو ڈیلروں کیخلاف سخت کاروائی کا حکم دیدیا ہے سرگودھا سمیت مختلف اضلاع میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 50 روپے مہنگا کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے غریب عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہوگیا ہے دوسری طرف ڈیلرز اور فلور ملز مالکان کا کہنا ہے بجلی اور گیس کی عدم فراہمی کے باعث آٹے کی پسائی اور دیگر اخراجات میں اضافے کی وجہ سے مجبوراً 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ کیا گیا ہے پرچون اور ڈیلرز اگر مہنگا فروخت کررہے ہیں تو وہ اس کے ذمہ دار ہیں دوسری طرف انتظامیہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے آٹے کے ریٹس مقرر کرنے کی فوری ہدایات جاری کردی ہیں۔