قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزراء کی جانب سے سوالوں کے جواب نہ ملنے پر اپوزیشن کا سخت احتجاج

28 میں سے 10 سوالوں کے جواب ہی نہیں ملے ، یہ قوانین کی خلاف ورزی ہے، نفیسہ شاہ ،، شفقت محمود کا بھی وزارء کی جانب سے قومی اسمبلی کی کارروائی کو سنجیدہ نہ لینے کا شکوہ

بدھ 6 جنوری 2016 19:24

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء ) قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزراء کی جانب سے سوالوں کے جواب نہ ملنے پر اپوزیشن کا سخت احتجاج ،رکن اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ نے کہا کہ 28سوالوں میں سے 10 کے جواب ہی نہیں ملے۔ جوکہ قوانین کی خلاف ورزی ہے، شفقت محمود نے بھی قومی اسمبلی کی کارروائی کو سنجیدہ نہ لینے کا شکوہ کیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن نے حکومتی وزراء کی جانب سے سوالوں کے جواب نہ ملنے پر اسپیکر سے احتجاج کیا پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ 28سوال کیے گئے تھے مگر 10سوالوں کے جواب ہی نہیں ملے جو کہ حکومتی غیر سنجیدگی ہے۔

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی شفقت محمود نے بھی حکومت کی جانب سے اجلاس کی کارروائی کو سنجیدہ نہ لینے کا شکوہ کیا