قومی اسمبلی میں ماروی میمن کی صدارتی خطاب پر بحث کے دوران موثر تقریر، حکومتی پالیسیوں کا دفاع ، لیگی ارکان ان کی حوصلہ افزائی میں ناکام

بدھ 6 جنوری 2016 19:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء) قومی اسمبلی میں (ن) لیگ کی رکن اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے صدارتی خطاب پر بحث کے دوران موثر تقریر کی اور حکومتی پالیسیوں کا دفاع کرنے اور کامیابوں کو اجاگر کرنے کی کوشش کی تاہم خود (ن) لیگی ارکان نے ان کی تقریر کو کوئی اہمیت دی نہ ہی حوصلہ بڑھانے کیلئے ڈیسک بجائے، اس کی دھواں دار تقریر کے اختتام پر شائستہ ملک اور آسیہ ناز تنولی کے سوا کسی رکن نے ان کے پاس جا کر ان کی ستائش بھی نہ کی