قومی اسمبلی میں خزانہ، مذہبی امور ،سمندر پارپاکستانیز اور اطلاعات کی قائمہ کمیٹیوں کی 4رپورٹیں پیش

بدھ 6 جنوری 2016 19:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء) قومی اسمبلی میں خزانہ، مذہبی امور ،سمندر پارپاکستانیز اور اطلاعات و نشریات کی قائمہ کمیٹیوں کی 4رپورٹیں ایوان میں میں پیش کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ قیصر شیخ، چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور حافظ عبدالکریم، چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات اسلم بودلہ اور چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیز عامر مگسی نے اپنی اپنی قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس ایوان میں پیش کیں

متعلقہ عنوان :