فرنٹیئرکوربلوچستان اور حساس ادارے کی ژوب اورقلعہ سیف اﷲ میں کارروائی

قلات کے علاقے منگوچرسے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں 3مشتبہ شرپسندگرفتار،اسلحہ برآمد کرلیا، ترجمان ایف سی

بدھ 6 جنوری 2016 19:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جنوری۔2016ء ) فرنٹیئرکوربلوچستان اور حساس ادارے کی ژوب کے علاقے گوال اسماعیل زئی اورقلعہ سیف اﷲ میں کارروائی،کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے تعلق کے شبے میں07مشتبہ شدت پسندگرفتار،اسلحہ برآمد جبکہ قلات کے علاقے منگوچرسے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں 03مشتبہ شرپسندوں کوگرفتارکرکے اسلحہ برآمدکرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فرنٹیئرکوربلوچستان اورحساس ادارے نے ژوب کے علاقے گوال اسماعیل زئی میں کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے 04مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا۔گرفتارشدت پسندوں کے قبضے سے خودکاراسلحہ برآمدکیا گیا۔برآمد کیے جانے والے اسلحے میں 02عددتھری ناٹ تھری رائفل،01عددایس ایم جی،01عددسیون ایم ایم رائفل،01عددپسٹل،ہزاروں کی تعدادمیں مختلف اقسام کے راؤنڈز اورحساس مقامات کے نقشے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایک دوسری کارروائی میں ایف سی اورحساس ادارے نے قلعہ سیف اﷲ شہر کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم تحریک طالبان سے تعلق کے شبے میں 03مشتبہ افرادکو گرفتارکرلیا ۔گرفتارافراد سے مزیدتفتیش جاری ہے۔اسی طرح فرنٹیئرکوربلوچستان اورحساس ادارے نے قلات کے علاقے منگوچرمیں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں03مشتبہ افراد کواسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔برآمدکیے جانے والے اسلحہ میں 01عددایس ایم جی،02عددرائفل،01عدددوربین اور2100مختلف اقسام کی گولیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :