وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء زﷲ خان زہری کامولانا فضل الرحمان ، مولانا عبدالغفور حیدری، فضل آغا ، او ردیگر کے اعزاز میں استقبالیہ

اقتصادی راہداری روٹ سمیت مختلف امورپرتبادلہ خیال

بدھ 6 جنوری 2016 19:10

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جنوری۔2016ء ) وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اﷲ زہری نے قائدجمعیت مولانافضل الرحمن،مولاناعبدالغفورحیدری،اکرم خان درانی،سیدمحمدفضل آغا،جمعیت بلوچستان کی صوبائی مجلس عاملہ کے ارکان ملک سکندرخان ایڈوکیٹ،مولاناامیرزمان،حاجی محمدحسن شیرانی،صاحبزادہ کمال الدین،حاجی بہرام خان اچکزئی،حاجی عبدالباری،سیدمطیع اﷲ آغا اورحاجی عبدالواحدصدیقی کے اعزازمیں بلوچستان ہاؤس اسلام آبادمیں استقبالیہ دیااس موقع پررہنماؤں نے اقتصادی راہداری ،پانی کی قلت،سیاسی اموراورکوئٹہ کے مسائل پرتبادلہ خیال کیا،مولانافضل الرحمن نے وزیراعلی بلوچستان سے اقتصادی راہداری مغربی روٹ کی تعمیرپران کے ساتھ جدوجہدمیں تعاون کرناطلب کیاجس پروزیراعلی نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی،مولانافضل الرحمن نے ان سے کہاکہ جمعیت علماء اسلام اس روٹ کی اصل خالق ہے کیونکہ اس اقتصادی راہداری سڑک کی تعمیرسے نہ صرف بلوچستان،خیبرپشتونخوابلکہ پورے ملک اورایشیاکوفائدہ ہوگا،ہم تمام سیاسی جماعتوں کواکٹھاکرکے ساتھ لیکرچل رہے ہیں پسماندہ علاقو ں کوساتھ لیکرچلناہوگا،جمعیت کے زیراہتمام اے پی سی میں تمام جماعتوں کوبریف کریں گے،اقتصاری راہدای کمیٹی سے پوچھیں گے کہ اس نے کس چیزکی نگرانی کی کہ راہداری کے نام پرسڑک کاافتتاح کرادیااورہمیں اے پی سی بلانی پڑگئی ،وزیراعلی نواب ثناء اﷲ زہری نے کہاکہ رہداری سے پورے ملک کوفاہدہ پہنچے گا،بلوچستان کی ترقی کے لئے مغربی روٹ اہم کرداراداکرے گامیری کوشش ہے کہ بلاامتیازتمام علاقوں کویکساں ترقی دوں عوام نے ہماری حکومت سے جوامیدیں وابستہ کررکھی ہیں انہیں مایوس نہیں کریں گے جہاں تک میری کوشش ہوگی میں اقتصادی راہداری کے حوالے سے مکمل تعاون کروں گا،اس موقع پرسیدفضل آغانے وزیراعلی سے کوئٹہ ،پشین،گوادرودیگرعلاقوں میں پانی کی قلت کے سنگین پرمسئلہ پرگفتگوکی اوران سے کہاکہ پانی کی سطح مسلسل نیچے گررہی ہے اس لئے فوری اورٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے،وزیراعلی نواب زہری نے انہیں یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ پانی کامسئلہ سب سے اہم ہے جس پروزیراعظم سے بات ہوئی ہے جلد یہ مسئلہ حل کرنے کی کوشش کروں گا،ملک سکندرخان ایڈوکیٹ نے کوئٹہ کے مسائل سے انہیں اگاہ کیااورانہیں بتایاکہ کوئٹہ شہرمیں گیس پریشرکمی،صفائی کی ابترصورتحال،ٹریفک اورتنگ وخستہ حال سڑکوں کے مسائل فوری حل طلب ہیں جس پرثناء اﷲ زہری نے کہاکہ انہوں نے چندروزقبل اجلاس میں کوئٹہ شہرکے لئے وزیراعظم پیکج کے تحت دس منصوبوں کوعملی شکل دیدی ہے ان منصوبوں کومکمل کرکے ایک سال کے اندرکوئٹہ شہرمیں عوام کوتبدیلی نظرآئیں گے،اس موقع پرجمال شاہ کاکڑ،میرعاصم کردگیلوودیگرلیگی رہنمابھی موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :