پاکستانی ائیر پورٹس پر مسافروں کو چائے ، پانی اور کافی مفت مہیا کرنے کا فیصلہ
سمیرا فقیرحسین بدھ 6 جنوری 2016 16:32
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 06 جنوری 2016 ء) : پاکستان کے ائیر پورٹس پر مسافروں کو چائے ، پانی اور کافی مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں سفر کے لیے ائیر ٹریفک کا استعمال کرنے والے ضعیف العمر اور معذور مسافروں کو کسی بھی معاوضے کے بغیر مددگار بھی فراہم کیے جائیں گے۔
(جاری ہے)
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں کراچی ، لاہور اور اسلام آباد کے ائیر پورٹس پر ضعیف، بیمار اور معذور مسافروں کو مدد گار فراہم کرنے کے لیے خصوصی کاﺅنٹرز بھی بنا دئے ہیں جنہیں فوری طور پر فعال بھی کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کاﺅنٹرز پر موجود مددگار ضعیف ، بیمار اور معذور مسافروں کو کاﺅنٹر سے طیارے اور طیارے سے کاﺅنٹر تک بلا معاوضہ خود پہنچائیں گے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ملک کے دیگر ائیر پورٹس پر بھی یہ سہولیات جلد فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے ساتھ ہی یہ اعلان بھی کیا کہ مسافروں کو ائیر پورٹس پر مفت منرل واٹر، چائے اور کافی بھی دئے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.