کلاشنکوف بنانے والی روسی کمپنی کی پیداوار میں 40 فیصد اضافہ

بدھ 6 جنوری 2016 15:20

ماسکو ۔ 06 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 جنوری۔2016ء) کلاشنکوف بنانے والی روسی کمپنی کی پیداوار میں 40 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

روسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماسکو میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے نائب وزیر اعظم آندرے سیوتسوو نے بتایا کہ اسلحہ ساز کمپنی سالانہ پیداوار میں 40 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔روس کے علاقے میں ادمورتیا میں واقع اسلحہ ساز کمپنی آتشین ہتھیار بنانے والی روس کی اولین کمپنی ہے۔ اس کمپنی سے بنائے جانے والے مشہور ترین ہتھیاروں میں اے کے 47 رائفل ہے ۔واضع رہے کہ کمپنی کے 51 فیصد حصص روس کی سرکاری کارپوریشن "روس تیک" کے پاس ہیں جبکہ باقی حصص نجی حصہ دارں کے پاس ہیں۔