کپاس کی قیمت میں اضافہ، رواں سیزن کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
بدھ 6 جنوری 2016 15:12
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 جنوری۔2016ء) کپاس کی قیمت 100 روپے اضافے سے رواں سیزن کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ کپاس کی قیمت رواں سیزن کی بلند ترین سطح 5700 روپے فی من پر پہنچ چکی ہے۔
(جاری ہے)
چئیر مین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کے مطابق ملک میں رواں سیزن کے دوران بارش ، شدید گرمی اور نمی کے باعث کپاس کی پیداوار شدید متاثر ہوئی اور 34 فی صد کمی کے بعد پندرہ سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔
دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر بڑھ جانے سے درآمدی کاٹن کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔احسان الحق کا مزید کہنا تھا کہ رواں سیزن میں کپاس کی 92 لاکھ گانٹھیں تیار ہوئیں۔ پیداوار میں کمی کے باعث سیزن میں ٹیکسٹائل انڈسٹری نے 41 لاکھ بیلز خریدیں جس کے بعد کل خریدی گئی بیلز کی تعداد 72 لاکھ 71 ہزار بیلز رہیں۔مزید تجارتی خبریں
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.