کپاس کی چھڑیوں کی کٹائی اور تلفی کا عمل 31جنوری تک مکمل کرنے کی ہدایت

بدھ 6 جنوری 2016 14:32

مظفر گڑھ۔6 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 جنوری۔2016ء)کپاس کی آئندہ فصل کو گلابی سنڈی کے حملہ سے بچانے کے لیے کپاس کے کاشتکار چھڑیوں کی کٹائی اور تلفی کا عمل 31جنوری تک مکمل کر لیں ۔ان خیالات کا اظہار مہر عابد حسین ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت توسیع مظفر گڑھ نے کاشتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کپاس کی گلابی سنڈی نہ صرف کپاس کی پیداوار میں کمی کا باعث بنتی ہے بلکہ اس کی وجہ سے روئی کی کوالٹی خراب ہوتی ہے اور ریشہ کمزور ہوتا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ آخری چنائی کے بعد بچ جانے والے ٹینڈوں کو توڑ کر تلف کر دیں اور بعد میں چھڑیوں کی کٹائی اس طرح کریں کہ ان کو زمین کے اندر چھ انچ گہرائی سے کاٹا جائے تاکہ ان سے موسم بہار کی آمد پر نئی پھوٹ نہ نکل سکے ۔