سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بزرگ شہریوں کیلئے ائرپورٹس پر فری ہیلپ لائن سہولت سروس متعارف کرادی

بدھ 6 جنوری 2016 14:11

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 جنوری۔2016ء)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بزرگ شہریوں کیلئے ملک کے مختلف ائرپورٹس پر کسی بھی دشواری سے بچنے کیلئے فری ہیلپ سہولت سروس متعارف کرادی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل ایوی ایشن پالیسی دو ہزار پندرہ کے تحت بزرگ مسافروں کو لائن سے بچنے کیلئے سول ایوی ایشن کی جانب سے یہ سہولت پہلے مرحلے میں جن ائرپورٹس پر سہولت متعارف کرائی گئی ہے ان میں اسلام آباد لاہور اور کراچی شامل ہیں بعد ازاں دیگر ائرپورٹس پر بھی یہ سہولت متعارف کرائے جاے گی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جوائنٹ ڈائریکٹر فرح شاہ کے مطابق ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی ایئر پورٹس پر مزید بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کررہے ہیں صفائی ستھرائی کے انسپکٹر وقتاً فوقتاً ائرپورٹس پر صفائی کے انتظامات کو چیک کرتے رہیں ہیں