راولپنڈی سے عمرہ کی ادائیگی کیلئے جانے والی معمر خاتون طیارے میں دل کا دورہ پڑنے سے دم توڑ گئیں

بدھ 6 جنوری 2016 13:37

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء) راولپنڈی سے عمرہ کی ادائیگی کیلئے جانے والی معمر خاتون طیارے میں دل کا دورہ پڑنے سے دم توڑ گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کوپی آئی اے کی پرواز پی کے 7064راولپنڈی سے جدہ جا رہی تھی کہ اس دوران طیارے میں عمرہ کی ادائیگی کیلئے جانے والی خاتون دم توڑ گئیں، ایئرپورٹ حکام کے مطابق خاتون کی موت دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی۔ راولپنڈی کی رہائشی خاتون بخت بانو اپنے بیٹے کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے جا رہی تھیں، خاتون کے انتقال کے باعث جہاز کی روانگی میں تاخیر ہوئی، تاہم بعد ازاں خاتون کی میت اور ان کے بیٹے کو اتار کر پرواز جدہ کیلئے روانہ ہو گئی۔