پاک چین اقتصادی راہداری ملک کیلئے اچھا موقع ہے، منصوبے سے پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری کی دوڑ میں شامل ہو جائیگا‘ اقتصادی راہداری سے متعلق تنازعہ منصوبے کو نہ سمجھنے کی وجہ سے ہے‘ پاک چین اقتصادی راہداری میں کوئی نئی موٹروے نہیں بلکہ ایک سے زائد روٹ ہوں گے، لڑائی جھگڑے سے سرمایہ کار واپس جائے تو بہت نقصان ہو گا
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کاتقریب سے خطاب
بدھ 6 جنوری 2016 13:37
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری ملک کیلئے اچھا موقع ہے، منصوبے سے پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری کی دوڑ میں شامل ہو جائے گا،اقتصادی راہداری سے متعلق تنازعہ منصوبے کو نہ سمجھنے کی وجہ سے ہے، پاک چین اقتصادی راہداری میں کوئی نئی موٹروے نہیں بلکہ ایک سے زائد روٹ ہوں گے، لڑائی جھگڑے سے سرمایہ کار واپس جائے تو بہت نقصان ہو گا۔
وہ بدھ کو یہاں تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت اور حمایت سے تیار کیا گیا، راہداری منصوبہ کسی ایک صوبے کیلئے نہیں بلکہ پورے خطے کیلئے ہے،اقتصادی راہداری کے مشرقی اور مغربی روٹ میں کوئی تخصیص نہیں، لڑائی جھگڑے سے سرمایہ کار واپس گئے تو بہت نقصان ہو گا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے پر غلط فہمیاں پیدا کی جا رہی ہیں، 46ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں زیادہ فنڈز توانائی منصوبوں پر خرچ ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی نئی سڑک نہیں بنائی جا رہی اور نہ ہی کسی صوبے کو نظرانداز کیا جا رہا ہے، اقتصادی راہداری کے ایک سے زائد روٹ ہوں گے،21ویں صدی اقتصادیات اور معاشیات کی صدی ہے، اقتصادی راہداری کو شفاف رکھا گیا ہے، پاک چین اقتصادی راہداری ملک کیلئے اچھا موقع ہے، منصوبے سے پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری کی دوڑ میں شامل ہو جائے گا،اقتصادی راہداری سے متعلق تنازعہ منصوبے کو نہ سمجھنے کی وجہ سے ہے۔مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.