کراچی‘ عوام نے ڈاکو پکڑ کرتشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا

بدھ 6 جنوری 2016 13:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء) کراچی کے علاقے یوپی موڑ کے قریب شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکو کو علاقہ مکینوں نے تشدد کا نشانہ بنا کر پولیس کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو پولیس کے مطابق نارتھ کراچی یوپی موڑ کے قریب صبح کے وقت دفتر جانے والے شہریوں سے 2 ڈاکو اسلحے کے زور پر لوٹ مار کررہے تھے کہ عوام کے ہتھے چڑھ گئے۔ علاقہ مکینوں نے دونوں ڈاکوو?ں کو شدید تشددکا نشانہ بنایا۔ اس دوران ڈاکو کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ دوسرے زخمی ڈاکو کے عوام نے پولیس کے حوالے کر دیا۔گرفتار ہونے والے ملزم کی شناخت عاصم کے نام سے ہوئی ہے اور اس کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی ہوئی نقدی بھی برآمدکر لی گئی ہے

متعلقہ عنوان :