کراچی ‘ڈیفنس میں مبینہ پولیس مقابلہ‘ 4 دہشتگرد گرفتار ‘اسلحہ برآمد

بدھ 6 جنوری 2016 13:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں مبینہ پولیس مقابلے میں 4 دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے‘ گرفتار ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو پولیس نے مقابلے کے بعد چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جن میں حنیف عرف کالا‘ اشرف عرف بھولو‘ رحمت شاہ اور زاہد شامل ہیں پولیس نے ملزمان سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کرلی ہیں۔

متعلقہ عنوان :