دنیا کا سب سےپہلا جھونپڑ پٹی میوزیم ممبئی میں بنایا جائے گا

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی بدھ 6 جنوری 2016 13:14

دنیا کا سب سےپہلا جھونپڑ پٹی میوزیم  ممبئی میں بنایا جائے گا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جنوری2016ء)ممبئی کے مضافات میں قائم جھونپڑ پٹی کو سلم ڈاگ ملینئر سے خاصی شہرت ملی۔ اسی جھونپڑ پٹی میں دنیا کا پہلا جھونپڑ پٹی میوزیم بنایا جائےگا۔ دھاراوی میں قائم نئے میوزیم میں ہرسال بننے والی مصنوعات کے نمونے رکھے جائیں گے۔ سپین سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹ جورگ روبیو ، جو اس منصوبے کے روح روا ں ہیں، نے بتایا کہ یہ پہلا میوزیم ہوگا جو جھونپڑ پٹی میں قائم کیا جائے گا۔

اس چھوٹے سے موبائل میوزیم کا افتتاح فروری میں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

یہ میوزیم دو ماہ کے لیے ہوگا، اس میں جھونپڑ پٹی میں بننے والی مصنوعات جیسے ظروف، ٹیکسٹائل اور ری سائیکل آئٹمز رکھی جائیں گی۔ میوزیم کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ یہ میوزیم بنا کر جھوپٹر پٹی کےرہنے والوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو سامنے لانا چاہتے ہیں۔ دھاراوی میں میں دس لاکھ سے زیادہ لوگ رہتے ہیں، جو علاقے کی چھوٹی فیکٹریوں میں کام کرتے ہیں۔فلم سلم ڈاگ ملینئر کی کامیابی کے بعد یہ جھوپٹر پٹی ایک سیاحتی مقام بھی بن گئی ہے۔دوکروڑ کی آبادی کے شہر ممبئی کی آدھی آبادی انہی جھونپڑ پٹیوں میں زندگی کی بنیادی ضرورتوں کے بغیر رہتی ہے۔