دہشتگردوں کانیٹ ورک توڑدیا‘دہشتگردی کیخلاف جنگ آخری مراحل میں ہے‘ ملک میں بجلی کا بحران 2017کے آخرتک ختم کردیاجائیگا‘پاک چین اقتصادی راہداری اورتاپی گیس پائپ لائن منصوبوں سے خطے کی صورتحال تبدیل ہوجائیگی‘ سری لنکا پہلا ملک ہے جس سے آزاد تجارت کا معاہدہ کیا ‘پاکستان اور سری لنکا کو ایک دوسرے پر انحصار کرنا ہو گا‘پاک سری لنکا کے درمیان بہترین اقتصادی تعلقات ہیں ‘دونوں ملکوں کی تجارت ایک ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف ہے ،وزیراعظم محمد نواز شریف کی سری لنکن بزنس کمیونٹی اور صحافیوں سے ناشتے پر بات چیت
بدھ 6 جنوری 2016 12:15
کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کانیٹ ورک توڑدیاگیا ‘دہشت گردی کیخلاف جنگ آخری مراحل میں ہے‘ ملک میں بجلی کابحران2017کے آخرتک ختم کردیاجائیگا‘پاک چین اقتصادی راہداری اورتاپی گیس پائپ لائن منصوبوں سے خطے کی صورتحال تبدیل ہوجائے گی‘سری لنکا پہلا ملک ہے جس سے آزاد تجارت کا معاہدہ کیا ‘پاکستان اور سری لنکا کو ایک دوسرے پر انحصار کرنا ہو گا‘پاک سری لنکا کے درمیان بہترین اقتصادی تعلقات ہیں ‘دونوں ملکوں کی تجارت ایک ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف ہے ۔
وہ بدھ کو سری لنکن بزنس کمیونٹی اور صحافیوں سے ناشتے پر بات چیت کر رہے تھے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نوا زشریف نے سری لنکن تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔(جاری ہے)
وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان مسائل اور مشکلات سے نکل رہاہے ،پاکستان کو کئی چیلنجزوراثت میں ملے ہیں اور توانائی کے بحران کا سب سے برا چیلنج درپیش ہے،توانائی کی قلت پر قابو پانے کیلئے منصوبے جاری ہیں،پاکستان میں کوئلے کے وسیع ذخائر سے استفادہ کیا جارہاہے ، 2017 کے آخر تک توانائی بحران پر قابو پالیں گے۔
وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ خطے سے گیس کی کمی دور کرنے میں معاون ہوگااور اس منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے ، پاک چین اقتصادی راہداری خطے میں تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔پاکستان علاقائی تعاون کے فروغ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ،سری لنکا پہلا ملک ہے جس سے آزاد تجارت کا معاہدہ کیا ،ہمیں دوسروں پر انحصار کرنے کی بجائے ایک دوسرے پر انحصار کرنا ہے ،پاکستان اور سری لنکا کے درمیان بہترین اقتصادی تعلقات ہیں لیکن باہمی تجارت صلاحیت کے مطابق نہیں دونوں ملکوں کی تجارت ایک ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف ہے اورکم سے کم وقت میں باہمی تجارت کا حجم حاصل کریں گے۔پاکستان کی معاشی بحالی کا اعتراف عالمی ادارے کررہے ہیں ،بجٹ خسارے میں مرحلہ وار کمی آرہی ہے اورحکومت کی کوششوں سے معاشی خسارہ کم ہوکر 5 اعشاریہ 3 فیصد رہ گیا ، تمام بحرانوں پر قابو پانے کا سفر جاری ہے۔ وزیراعظم نے سری لنکن تاجروں کے سرخ فیتے سے متعلق تحفظات دورکرنیکی یقین دہانی بھی کرائی۔ اس موقع پر ایک سری لنکن تاجرنے وزیراعظم سے پاک بھارت کشیدگی سے جنوبی ایشیابزنس فورم غیرفعال ہونے کا شکوہ بھی کیا۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.