خاتون رپورٹر کے ساتھ غیر مناسب روپے کے معاملے پر شعیب ملک کی کرس گیل پر تنقید

muhammad ali محمد علی بدھ 6 جنوری 2016 00:48

خاتون رپورٹر کے ساتھ غیر مناسب روپے کے معاملے پر شعیب ملک کی کرس گیل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 جنوری۔2016ء)خاتون رپورٹر کے ساتھ غیر مناسب روپے کے معاملے پر شعیب ملک کی کرس گیل پر تنقید کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بگ بیش لیگ میں ویس انڈین بلے باز کرس گیل کی جانب سے خاتون رپورٹر کے ساتھ غیر مناسب رویے پر قومی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر شعیب ملک کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شعیب ملک نے اس معاملے پر کرس گیل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عوام میں شہرت رکھنے والے افراد کو ذمہ دار کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور وہ بھی خاس کر تب جب معاملہ خواتین کا ہو۔

بگ بیش لیگ میں جو کچھ ہوا وہ امید کرتے ہیں کہ ایسا دوبارہ نہیں ہو گا۔ شعیب ملک کے اس بیان پر ٹوئٹر پر جہاں کئی کرکٹ مداحوں نے ان کی ہاں میں ہاں ملائی ہے وہیں کرس گیل کے مداحوں کی جانب سے ان پر تنقید بھی کی گئی ہے۔