امریکی صدر نے فائرنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات پر گن کنٹرول پالیسی کا اعلان کر دیا، امریکہ دنیا میں سب سے زیادہ ”گن وائلنس“ کا شکار ملک ہے، ہر سال تقریباً 30 ہزار شہری فائرنگ کے واقعات میں مارے جاتے ہیں،امریکی صدر باراک اوباما پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے

بدھ 6 جنوری 2016 00:05

امریکی صدر نے فائرنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات پر گن کنٹرول پالیسی کا اعلان ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 5جنوری۔2016ء) امریکی صدر باراک اوباما نے ملک میں فائرنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات پر گن کنٹرول پالیسی کا اعلان کر دیا۔ منگل کو غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گن پوائنٹ پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے دنیا کے سب سے طاقتور صدرشہری کی ہلاکتوں کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ دنیا میں سب سے زیادہ ”گن وائلنس“ کا شکار ملک ہے ۔

امریکہ میں ہر سال تقریباً تیس ہزار شہری فائرنگ کے واقعات میں مارے جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر میں ہار بھی جاؤں تو بھی گن وائلنس کو ختم کر کے رہوں گا ۔ ہمیں شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہو گا۔ باراک اوباما نے کہا کہ امریکہ دنیا میں سب سے زیادہ گن وائلنس کا شکار ملک ہے ۔ گن وائلنس میں ہزاروں امریکی اپنے پیاروں کو کھو چکے ہیں ، ہر سال تقریباً تیس ہزار امریکی فائرنگ کے واقعات میں مارے جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسلحہ کی آزادانہ حصول سے امریکیوں کی آئینی آزادیاں متاثر ہو رہی ہیں اسلحہ خریدنے والے ہر شخص کے لئے قانون ایک ہو گا انہوں نے کہا کہ امریکہ میں انسداد دہشت گردی فورس میں اضافہ کیا جا رہا ہے ۔