ایران اور سعودی عرب باہمی تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کریں، اسفندیار ولی خان

منگل 5 جنوری 2016 22:49

اسلام آباد ۔ 05 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 جنوری۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان موجودہ کشیدگی کے خاتمے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک باہمی تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کریں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں اسفندیار ولی خان نے کہا کہ پاکستان دو اسلامی ملکوں کے درمیان ثالثی کرے۔