پنجاب بھر میں انسداد پولیو مہم 11 سے 13جنوری تک جاری رہے گی ،سیکورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دیدی

فیصل آباد میں پانچ سال تک کی عمر کے 12لاکھ 96ہزار بچوں کو حفاظتی قطرے پلا ئے جائیں گے

منگل 5 جنوری 2016 22:32

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 جنوری۔2016ء) پنجاب بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز11جنوری کو ہوگا ،جوکہ 13جنوری تک جاری رہے گی ، پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی۔ فیصل آباد میں مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 12لاکھ 96ہزار بچوں کو حفاظتی قطرے پلا ئے جائیں گے ٹرانسپورٹ اڈوں،ریلوے اسٹیشن،اےئر پورٹ،موٹروے انٹر چینج اور شہر کے داخلی وخارجی راستوں پر پولیو ٹیموں ڈیوٹی سرانجام دیں گئیں آن لائن وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف کی ہدایات پر انسداد پولیو مہم کی آئندہ مہم کے انتظامات کاجائزہ لینے کے سلسلے میں فیصل آبادڈی سی اونورالامین مینگل نے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم کی کامیابی کے لئے محکمانہ کوششوں وجذبوں میں کمی نہیں آنی چاہیے اس سلسلے میں 11سے 13جنوری تک انسداد پولیو کے آئندہ راؤنڈ کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کے سوفیصد اہداف حاصل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ڈی سی اونے کہا کہ انسدادپولیو مہم کو باربار دہرانے کا مقصد اس مرض کے وائرس کا یکسر خاتمہ کرنا ہے جس کے لئے محکمہ صحت کی ذمہ داریاں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں لہذا ضلع بھر میں پانچ سال تک کی عمر کا کوئی بچہ پولیو ویکسین کے بغیر نہیں رہنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کے لئے فول پروف انتظامات ہونے چاہیں اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنرزپولیس سے قریبی رابطہ رکھیں۔انہوں نے کہاکہ عوامی نمائندوں اورعلماء کرام کو بھی مہم میں شامل رکھیں۔انہوں نے کہا کہ مہم کی خفیہ مانیٹرنگ کی جائے گی اور قومی فریضہ میں کوتاہی کرنے والوں کو ملازمت سے فارغ کردیا جائے گا۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کومہم کی باقاعدگی سے نگرانی کرکے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ سے انہیں بھی آگاہ کرنے کی تاکید کی۔

ڈی او ہیلتھ نے بتایا کہ مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 12لاکھ 96ہزار بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پولیو ٹیموں کی تعداد 2846سے بڑھا کر 2958کردی گئی ہے اورتین روزہ معمول کی مہم کے علاوہ 14اور15جنوری دواضافی دن بھی کسی وجہ سے رہ جانے والے بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کے لئے ٹیمیں متحرک رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :