فیصل آباد آڈیٹر کونسلر کے سیکرٹری حاجی خالد محمود کا انتقال

سات جنوری کو فیصل آباد میں شائع ہونے والے اخبارات کو چھٹی کا اعلان

منگل 5 جنوری 2016 22:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 جنوری۔2016ء) آڈیٹر قونصلر فیصل آباد کے صدر سید منیر جیلانی نے فیصل آباد آڈیٹر کونسلر کے سیکرٹری حاجی خالد محمود کے انتقال پر سات جنوری کو فیصل آباد میں شائع ہونے والے اخبارات کو چھٹی کا اعلان کیا ہے سات جنوری جمعرات کو اخبارات شائع نہیں ہونگے دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ، وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید اور مختلف مذہبی سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کے علاوہ وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ اور دیگر رہنماؤں نے روزنامہ صورتحال فیصل آباد کے پبلشر اور سیکرٹری آڈیٹر کونسلر کے اچانک انتقال پر ان کے خاندان سے اظہار ہمدردی کیا ہے

متعلقہ عنوان :