حکومت نے عوام کو تیل کی قیمتوں کی مد میں 362 ارب کا ٹیکہ لگا دیا

muhammad ali محمد علی منگل 5 جنوری 2016 22:21

حکومت نے عوام کو تیل کی قیمتوں کی مد میں 362 ارب کا ٹیکہ لگا دیا
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.5جنوری 2016 ء) حکومت نے عوام کو تیل کی قیمتوں کی مد میں 362 ارب کا ٹیکہ لگا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی ہونے کے باوجود حکومت کی جانب سے گزشتہ برس ملک میں تیل کی قیمتوں میں صرف 3 فیصد کمی کی گئی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے معروف صحافی اور تجزیہ نگار کامران خان نے بتایا ہے کہ حکومت نےعالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 40 فیصد کمی ہونے کے باوجود صرف 3 فیصد کمی کرکے عوام کو 362 ارب کا ٹیکہ لگایا ہے۔ حکومت نے رواں برس کے دوران تیل کی درآمد کی مد میں 262 ارب جبکہ بجلی پیدا کرنے کیلئے فرنس آئل کی مد میں 100 ارب روپے کی بچت کی ہے جسے عوام تک منتقل نہیں کیا گیا۔