جامعہ کراچی، شیخ الجامعہ کا اظہار تعزیت

منگل 5 جنوری 2016 22:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جنوری۔2016ء) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر نے جامعہ کراچی کے شعبہ عربی کی سابق صد راور ممتاز عربی اسکالر عطیہ خلیل عرب کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ مصر،اُردن ،سعودی عرب اور برطانیہ میں تدریسی وتحقیقی اور مطالعاتی دورے کرتی رہی ہیں۔

(جاری ہے)

دنیائے عرب کے جلیل القدر علمائے کرام بھی ڈاکٹر عطیہ خلیل عرب کی علمی حیثیت اور عربی علوم پر دسترس کے معترف تھے۔دعا ہے کہ اﷲ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاکرے۔

متعلقہ عنوان :