گیل کی نازیبا گفتگو، خاتون رپورٹر نے ویسٹ انڈین بلے باز کو معاف کردیا

muhammad ali محمد علی منگل 5 جنوری 2016 22:07

گیل کی نازیبا گفتگو، خاتون رپورٹر نے ویسٹ انڈین بلے باز کو معاف کردیا
سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.5جنوری 2016 ء) نازیبا گفتگو کرنے پر خاتون رپورٹر نے ویسٹ انڈین بلے باز کو معاف کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آسٹریلوی بگ بیش لیگ کے ایک میچ کے بعد ویسٹ اینڈین بلے باز کرس گیل کی جانب سے خاتون رپورٹر کیساتھ نازیبا گفتگو کرنے کے بعد ان پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے بگ بیش لیگ کی انتظامیہ کی جانب سے کرس گیل ہر 10 ہزار ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ جبکہ اس حوالے سے اب خاتون رپورٹر نے بھی لب کشائی کی ہے۔ خاتون رپورٹر کا کہنا ہے کہ جو ہوا وہ غیر متوقع اور افسوسناک تھا۔ تاہم اب وہ اس واقعے کو بھلا کر آگے بڑھنا چاہتی ہیں۔ گیل نے ان سے معافی مانگی اور انہوں نے گیل کو معاف کر دیا ہے۔