آزاد کشمیر میں جو چوری بازاری اور بدیانتی آج ہے وہ پہلے کبھی نہیں تھی ،سب کچھ تباہ ہو چکا کچھ باقی نہیں بچا ،راجہ فاروق حیدر

وقت آگیا ہے برادریوں کے بت توڑ کر ایک جماعت مسلم لیگ(ن) کے پرچم تلے جمع ہوں اور آزاد کشمیر میں انصاف پر مبنی ایک نیا معاشرہ تشکیل دیں،شمولیتی تقریب سے خطاب

منگل 5 جنوری 2016 21:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 جنوری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد جموں و کشمیر کے صدر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں جو چوری بازاری اور بدیانتی آج ہے وہ پہلے کبھی نہیں تھی سب کچھ تباہ ہو چکا کچھ باقی نہیں بچا حکمران18ارب روپے زر ضمانت کے بھی کھا چکے، تمام وزرا ء حکومت نے اپنے اپنے کمیشن فکس کیے ہوئے ہیں، مظفر آباد میں اتنے رکشے نظر نہیں آتے جتنے مشیر بن چکے ہیں، مجاورٹولہ جھوٹ پر جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں بتائیں کہ مرکزی حکومت نے آزاد کشمیر کے فنڈز کی کون سے قسط روکی ہے؟ آزاد کشمیر کے حکمرانوں سے کہتا ہوں اگر آپ کسی بھی طرح منتخب ہو ہی چکے تو مخلوق خدا پر ترس کھاؤ،برادریوں کی بنیاد پر تقسیم نے میرٹ کا جنازہ نکال کر رکھا دیا ہے ، حکمران انتخابات سے بھاگ رہے ہیں لیکن ان کو بھاگنے کا موقع ہر گز نہیں دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وقت آگیا ہے کہ برادریوں کے بت توڑ کر ایک جماعت مسلم لیگ(ن) کے پرچم تلے جمع ہوں اور آزاد کشمیر میں انصاف پر مبنی ایک نیا معاشرہ تشکیل دیں۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گذشتہ روز اسلام آباد میں حلقہ کھاوڑہ کی معروف سیاسی شخصیت سابق ڈسٹرکٹ کونسلراور مسلم کانفرنس کے مرکزی راہنما راجہ لطیف خان کی اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کے موقع پر منعقد ہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

تقریب سے راجہ ابرار ایڈووکیٹ، چوہدری شوکت، راجہ لطیف خان، راجہ انصر منظور،راجہ شمیم، راجہ فیصل آزاد، شاہد آزاد، سید منظور شاہ، تنویر اقبال قریشی،منیر اعوان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد جموں و کشمیر کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سردار عبدالخالق وصی#، صدر لیبر ونگ راجہ سعید خان،سیّد فرقان حیدر گردیزی، بابر لطیف، شائد محمود وانی، راجہ فرخ ممتاز، راجہ فرخ،نعیم حنیف ملک اور حلقہ کھاوڑ سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں مسلم لیگی عہدیداران اور عوام علاقہ بھی موجود تھے۔

راجہ محمد فاروق حیدر خان نے پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد جموں وکشمیر میں نئے شامل ہونے والوں کو قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف اور اپنی جانب سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ لیگ میں آپ کو اہلیت کے بنیاد پر عزت اور رتبہ ملا گا اور میرے لیے تمام لوگوں کی آرا برابری کی بنیاد پر مقدم ہے اورمیں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کے عزت نفس پر کبھی سمجھوتا نہیں کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ محمد نواز شریف جو خوشحالی اور معاشی ترقی کا پرو گرام پاکستان میں لائے ہیں اسے آزاد کشمیر تک لایا جائے۔ہم آزاد کشمیر میں صرف سیاست سیاست نہیں کھیلنا چاہتے ہم آزاد کشمیر کو پیارو محبت کا گہوارہ بنانا چاہتے ہیں لوگوں کے پاس کاروبار ہو، لوگوں کو اہلیت کی بنیاد پر ملازمتیں ملیں یہ نہیں ہو سکتا کہ اہل لوگ باہر بیٹھ ہوں اور نا اہل لوگوں سفارش، رشوت اور اقربا پروری کی بنیاد پر باہر بیٹھے ہوں اس طرح تویہ معاشرہ تباہ و دبرباد ہو جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر بھر میں ورکرز کنونشنز کا انعقاد کرنے جا رہی ہے جس میں وفاقی وزراء اور مرکزی قائدین شریک ہونگے ہم لوگوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم قائد اعظم کی جماعت مسلم لیگ(ن) کا حصہ ہیں جس کے سربراہ قائد پاکستان محمد نوا زشریف ہیں۔انہوں نے کہا کہ آمدہ انتخابات کیلئے نئے ووٹر لسٹیں بنے گی اور آپ نے ووٹر لسٹوں کی حفاظت کرنی ہے ہم چاہتے ہیں کہ آزاد کشمیر میں منصفانہ ، صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد ہو اس کے بعد اگر پیپلز پارٹی بھی جیتتی ہے تو سر آنکھوں پر۔

انہوں نے کہا کہ آمدہ الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کا سبز ہلالی پرچم نوجوانوں کے ہاتھ میں ہو گا اور آپ کی ذمہ داری ہے کہ اس سبز ہلالی پرچم کو ہمیشہ سربلند رکھیں اور قائد پاکستان محمد نوا ز شریف کا پیغام آزاد کشمیر کے کونے کونے قریہ قریہ تک پہنچائیں۔ دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عتیق احمد خان نے گذشتہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کیساتھ مل کر عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا جس باعث پیپلزپارٹی کی موجودہ حکومت برسر اقتدار آئی۔

انہوں نے کہا کہ عتیق خان نے اقتدار میں حصہ وصول کرنے کیلئے منظور وٹو سے مل کر مسلم کانفرنس کو خود دولخت کیا، عتیق خان ملٹری ڈکٹیٹر شپ کی باتیں کرتا ہے اس لیے اس کے ساتھ جمہوری ذہن رکھنے والے کارکنوں کا چلنا ناممکن ہو گیا ہے۔ اس موقع پر مسلم لیگ(ن) شمولیت کا اعلان کرنے والوں میں لوہر کوٹ سے چوہدری عبدالحمید، چوہدری عبدالوحید، چوہدری محمد منیر، چوہدری راشد رشید، چوہدری محمد عارف، چوہدری ضیاء احمد، چوہدری آصف عزیز، چوہدری وقاص حمید، چوہدری واصف عزیز، چوہدری محمد فیاض، چوہدری میر افسر، چوہدری فضل الہٰی، چوہدری صابر الہٰی، چوہدری محمد طارق بڈھانہ، چوہدری محمد محبوب، چوہدری محمد ظفر، چوہدری عبدالحمید، چوہدری عمر گل زمان، چوہدری فرید بڈھانہ، چوہدری محمد صادق، چوہدری محمد نیاز ،چوہدری محمد عمران،پیپلزپارٹی سے مستعفی ہو کر مسلم لیگ(ن) میں شامل ہونے والوں میں غلا م رسول شاہ، سید عطااللہ شاہ، سید ذاکر حسین شاہ، سید صبیر حسین شاہ، سید نور حیم شاہ، سیدمنظور حسین شاہ، سید آفاق شاہ، سید نوید حسین شاہ، چوہدری منیر، چوہدری طارق، چوہدری عبدالحمید، چوہدری محبوب، چوہدری فضل الہٰی، سید یا سر حسین شاہ، سید ذیشان علی، چوہدری صابر، چوہدری عبدالوحید، چوہدری عارف، چوہدری عبدالمجید، چوہدری صابر الہیٰ، یٰسین مغل،سید اقبال حسین شاہ، وارڈ کٹکیر سے سردار تعظیم خان صدر مسلم کانفرنس وارڈ کٹکیر، محمد صابر خان، راجہ پرویز رزاق خان، محمد مظہر اورنگزیب خان، عظمت خان، بدر منیر خان، رضوان سفیر، فرمیدافراسیاب ، عثمان خورشید، خالد خان ، عبدالغفور، رضا احمد، راشد خان، ضیا ء احمد، عابد خان سابق آرگنائز سٹی ایم ایس ایف، اظہر اور نگزیب، دوست محمد خان، محمد فاروق خان، منشی محمد خان، افراسیاب خان، سفیر خان، فیصل فاروق خان، جہانگیر فاروق، عاطف نسیم، جنید نسیم، شعیب نسیم خان، راشد رحیم داد، صداقت خان، لیاقت خان، علی افسر خان، امتیاز علی خان، طارق علی، عبداللہ، طاہر علی، تنویر احمد اقبال شریف، اخلاق شریف، بشارت خان، عبدالرزاق خان، توصیف رزاق، عدنان خان ، گل افسر خان ، اسمداد خان، راجہ محمد لطیف خان، راجہ مشتاق، محمد مختیار خان، محمد اشفاق، محمد ظفر، محمد آزاد خان،اسد آزاد، محمد وسیم، خوشحال خان، سیماب خوشحال، خرم حکمداد، عبدل خان، کامران حمید، محمد حمید خان اور دیگر شامل ہیں۔

۔

متعلقہ عنوان :