اسلام آباد ، حریت کانفرنس کی طرف سے اقوام متحدہ مبصر آفس میں یاداشت پیش

پانچ جنوری 1949 ء کو اقوام متحدہ میں کشمیر پر منظور شدہ قرار داد پر عمل درآمد اور کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق دیا جائے،قرارداد میں مطالبہ

منگل 5 جنوری 2016 21:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 جنوری۔2016ء) کل جماعتی حریت کانفرنس نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کے مبصر کے آفس میں یاداشت پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ پانچ جنوری 1949 ء کو اقوام متحدہ میں کشمیر پر منظور ہونے والی قرار داد پر عمل درآمد کیا جائے اور کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق دیا جائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے حریت کانفرنس نے احتجاجی کیمپ لگایا جس سے خطاب کرتے ہوئے حریت کانفرنس کے رہنماء عبدالحمید لون نے کہا کہ اقوام متحدہ اپنی قرار دادوں پر عمل درآمد کروائے اور 69 سال سے ظلم سہتے ہوئے کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق خود ارادیت دے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر سماجی بہبود فرزانہ یعقوب نے کہا کہ آج کشمیری عوام جاگ اٹھے ہیں اور عالمی توجہ حاصل کرنے کیلئے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہیے۔