بنگلہ دیش میں اسلام پسند رہنماوٴں کی پھانسیوں کے خلاف اسلامی جمعیت طلبہ ڈیرہ غازیخان کا احتجاجی مظاہرہ

منگل 5 جنوری 2016 21:31

ڈیرہ غازیخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 جنوری۔2016ء) بنگلہ دیش میں اسلام پسند رہنماوٴں کی پھانسیوں کے خلاف اسلامی جمعیت طلبہ ڈیرہ غازیخان کا احتجاجی مظاہرہ مظاہرین نے بینر اور پلے کارڈ اٹھا کر بنگلہ دیشی حکومت کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی تفصیلا ت کے مطابق اسلامی جمعیت طلبہ کے زیراہتمام ریلوے روڈ پر جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنماوٴ ں کی پھانسیوں کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف مظاہرہ کیا گیا جس کثیرتعدا د میں کارکنا ن نے شرکت کی مظاہرین سے اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم شیخ سعد فارو ق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنماوٴں مولانادلاور حُسین سعیدی ،عبدالقادر ملاں ،علی احسن سمیت ہزاروں افراد کو قتل کیا جا چکا ہے 1971میں پاکستان کے لیے قربانیاں پیش کرنے والوں کو وطن کی محبت میں پھانسیوں پر چھڑایاں جارہاہے جوکہ حکومت پاکستان اور عالمی اداروں کے لیے سوالیہ نشانی ہے انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیشی حکومت بھارتی ایماء پرٹارگٹکرکے جماعت اسلامی کے کارکنان پر عرصہ حیات تنگ کررہی ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ان اقداما ت پر حکومت پاکستان خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے نام نہاد عدالتی ٹربیونل میں بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام تشویش ناک ہے اسلامی جمعیت طلبہ 7 جنوری کو اسلام آباد میں احتجاجی مارچ کرے گی انہوں نے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ اس معاملے میں کردار اداکریں اور معاملے کو اقوام متحدہ میں اٹھائیں اور موقع پر کارکنان جمعیت کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

متعلقہ عنوان :