عوامی رکشہ یونین نے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اہلکاروں کے ظلم کے خلاف جنرل باڈی کا اجلاس طلب کرلیا
منگل 5 جنوری 2016 21:24
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 جنوری۔2016ء) عوامی رکشہ یونین نے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اہلکاروں کے ظلم کے خلاف لائحہ عمل طے کرنے کیلئے جنرل باڈی کا اجلاس طلب کر لیاہے۔جس کی صدارت عوامی رکشہ یونین کے چیئرمین مجید غوری کریں گے۔اس اجلاس میں ایئر پورٹ پر سٹینڈ لینے کیلئے بھی پالیسی مرتب کی جائے گی۔
مجید غوری نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اہلکاروں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے۔ کہ ایئر پورٹ پر رکشہ ڈرائیوروں کے ساتھ انتہائی ناروا سلوک کیا جارہا ہے۔(جاری ہے)
ان کے رکشوں کی سیٹیں نکال لی جاتی ہیں۔ان کو نہ سواری اتارنے دی جاتی ہے اور نہ چڑھانے دی جاتی ہے۔انکی سیٹیں نکالنے کے بعد کئی کئی گھنٹے ان کو کھڑا رکھا جاتا ہے اور فارم پر زبردستی دستخط کروانے کے بعد سیٹیں واپس دی جاتی ہیں۔
جس پر لکھا ہوتا ہے کہ وہ ایئرپورٹ پر غیر قانونی طور پر آئے ہیں۔رکشہ پبلک ٹرانسپورٹ ہے ۔جسے پورے شہر میں سواری لانے اور لے جانے کا سرکاری روٹ مہیا کیا گیا۔مجید غوری کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی رکشہ ڈرائیوروں کی معاشی قاتل بن چکی ہے۔ ان کے ظلم سے نجات کیلئے جلد لائحہ عمل طے کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.