کوچز کی لاپرواہی،ساوتھ ایشین گیمز کیلئے قومی ریسلنگ ٹیم کے ٹرائلز کے لئے سجا اکھاڑہ میدان جنگ بن گیا

پہلوانوں نے ایک دوسرے پر گھونسوں اور لاتوں کی بارش کر دی پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے ساوتھ ایشین گیمز کے لئے قومی ریسلنگ ٹیم کا علان

منگل 5 جنوری 2016 21:18

کوچز کی لاپرواہی،ساوتھ ایشین گیمز کیلئے قومی ریسلنگ ٹیم کے ٹرائلز ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 جنوری۔2016ء) ساوتھ ایشین گیمز کے لئے قومی ریسلنگ ٹیم کے ٹرائلز کے لئے سجا اکھاڑہ کوچز کی لاپرواہی کے نتیجے میں میدان جنگ بن گیا۔پہلوانوں نے ایک دوسرے پر گھونسوں اور لاتوں کی بارش کر دی۔ادھر پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے ساوتھ ایشین گیمز کے لئے قومی ریسلنگ ٹیم کا علان کر دیا۔بھارت میں ہونے والی ساوتھ ایشین گیمز کے لئے لاہور میں قومی ریسلنگ ٹیم کے انتخاب کے لئے ہونے والے ٹرائلز میں پہلوانوں نے مقابلے کا اعلان ہونے سے قبل ہی دنگل شروع کر دیا۔

لاہور کے طیب پہلوان اورڈیرہ غازی خان کے عمیر پہلوان نے ایک دوسرے پر دل کھول کر گھونسوں اور لاتوں کی بارش کی۔ٹرائلز کے دوران طیب پہلوان نے محمد علی پہلوان کو کشتی کا چیلنج کیا۔

(جاری ہے)

طیب پہلوان اور محمد علی پہلوان کی کشتی تو نہ ہو سکی مگر عمیر پہلوان اور طیب پہلوان میں بحث وتکرار کا سلسلہ شروع ہو گیا جو کہ دنگل کی صورت اختیار کر گیا۔اس ساری صورت حال میں کوچز پہلوانوں کو کنٹرول کر نے میں بری طرح ناکام ہو گئے۔

بعد ازاں دونوں پہلوانوں کو بمشکل الگ کیا گیا۔اس نا پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے بھارت میں ہونے والی سیف گیمز کے لئے قومی ریسلنگ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ٹیم میں طیب پہلوان کو شامل نہیں کیا گیا۔قومی ریسلنگ ٹیم میں محمد بلال ،عبد الوہاب ،ندیم انعام ،محمد عمیر اور زمان انور جانی شامل ہیں جبکہ سہیل رشید اور محمد انور ٹیم کے کوچز ہوں گے۔سیف گیمز آئندہ ماہ بھارتی شہر گوہاٹی میں ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :