فوٹو جرنلسٹ کی تصو یر ی نما ئش انکے باہمی اتحاد کا پیش خیمہ ہے ، طاہر عالم خان

یاسر مرزا، وسیم خان، احسن بٹ اور سہیل شہزاد نے پو ز یشن حا صل کی

منگل 5 جنوری 2016 21:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 جنوری۔2016ء) انسپکٹر جنرل پولیس طاہر عالم خان نے کہا ہے کہ فوٹو جرنلسٹ کا کردار اور ڈیوٹی شعبہ صحافت میں نہایت اہمیت کی حامل ہے، فوٹو جرنلسٹ کسی بھی اخبار میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہوتا ہے اور وہ اپنی ڈیوٹی کے دوران بے شمار خطرات کا سامنا کرتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد پولیس، یو فون اور فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے منعقدہ پانچویں فوٹو گرافی نمائش و مقابلہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب میں اے آئی جی عاشر حمید، ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب ،آ ئی ٹی پی ر یڈ یو ہیڈ عا ئشہ جمیل کے علاوہ جڑواں شہروں کے 80سے زائد فوٹو جرنلسٹ ، پولیس افسران اور آئی ٹی پی کے رضا کاروں نے شرکت کی، طاہر عالم خان نے کہا کہ فوٹو جرنلسٹ کی یہ کاوش انکے باہمی اتحاد کا پیش خیمہ ہے اور اسلام آباد پولیس اپنا تعاون انکے ساتھ جاری رکھے گی، یو فون کے چیف کمرشل آفیسر نے اپنے پیغام میں کہا کہ انکا ادارہ فوٹو جرنلسٹ کی فلاح و بہبود کیلئے ہمہ وقت حاضر ہے، پا کستا ن نیشنل کو نسل آ ف آ ر ٹس میں منعقدہ اس تصویری مقابلہ میں اول، دوئم ، سوئم اور انعام حوصلہ افزائی با الترتیب یاسر مرزا، وسیم خان، احسن بٹ اور سہیل شہزاد نے حاصل کیا اسکے علاوہ سولہ بہترین تصاویر کو بھی ایوارڈ دےئے گئے اور مجموعی طوڑ پر بیس لیپ ٹاپ فوٹو جرنلسٹ کو اس نمائش میں انعام میں دےئے گئے، استقبالیہ خطاب میں راولپنڈی اسلام آباد فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر سجاد حیدر نے کہا کہ پاکستان بھر میں صرف اسلام آباد پولیس ایک واحد ادارہ ہے جو مثبت تنقید کو برداشت کرتا ہے اور اپنے ہی پولیس افسران کیخلاف اور منفی تصاویر کی نمائش منعقد کرواتا ہے تاکہ پولیس کی اصلاح کیلئے مثبت اقدامات اٹھائے جا سکیں انہوں نے کہا کہ یہ پاننچو یں تصویری نمائش ہے اور اب تک اسلام آباد پولیس اور یو فون بیس لاکھ سے زائد کے انعامات اور ایوارڈ فوٹو جرنسلٹ کو سپانسر کر چکے ہیں