اقتصادی راہداری منصوبہ پر سیاست نہ کی جائے،مرکزی حکومت کو سیاسی جماعتوں اور صوبائی حکومتوں کے تحفظات کر ٹیبل پر حل کرناہونگے،راجہ پرویزاشرف

بلاول بھٹو جلد ملک بھرکے طوفانی دورے کرکے پیپلزپارٹی کو منظم اور نئی جہت دیں گئے،بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر جلسہ سے خطاب

منگل 5 جنوری 2016 21:00

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 جنوری۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویزاشرف نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پر سیاست نہ کی جائیں مرکزی حکومت کو سیاسی جماعتوں اور صوبائی حکومتوں کے تحفظات کر ٹیبل پر حل کرناہونگے۔پاکستان سعودیہ عرب اور ایران کے درمیان مصلحت میں سفارتی کاری کرئے بھارتی ائربیس پٹھان کوٹ پر حملہ افسوس ناک ہے پاکستان بھارت کے تعلقات کے خلاف سازش کا حصہ ہے پاکستان پر بے بنیاد الزام لگانے والے خطے میں امن کے دشمن ہیں۔

کرپشن کے الزمات لگانے سے قبل تحقیقات ہونی چاہے پیپلزپارٹی کو بدنام کرنے کے لیے منظم سازش کرکے میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی وفاق کی زنجیرہے پسے پردہ سازشیں کرنے والے ہم کو کمزورتوکرسکتے ہیں مگر شہیدزوالفقارعلی بھٹو اور شہیدرانی بے نظیر بھٹوکے خون دینے والی شہیدوں کی پارٹی کو کوئی مائی کا لال ختم نہیں کرسکتا۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلزپارٹی نے ملک کو آیٹمی قوت،صوبائی خدمختیاری اور صوبوں کو شناخت دی۔

بلاول بھٹوزرداری جلد ملک بھرکے طوفانی دورے کرکے پاکستان پیپلزپارٹی کو منظم اور نئی جہت دیں گئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ الجمیل ہاوس میں شہید وزالفقارعلی بھٹو88ویں سالگرہ کے موقعہ پر ایک بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سالگرہ کے جلسہ سے سابق صوبائی وزیراور صوبائی سیکڑیر ی اطلاعات لیاقت شباب،پاکستان پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا کے سیکریڑی جنرل ہمایون خان ،سابق سینئر وزیررحیم داد خان اور پاکستان پیپلزپارٹی ضلع نوشہر ہ کے صدر میاں یحیٰ کاکاخیل نے خطاب کیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویزاشرف نے شہید وزالفقارعلی بھٹو کی۸۸ویں سالگرہ کا کک کاٹا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویزاشرف نے کہا ہے کہ ملک نازک دور سے گزررہاہے۔سازشی عناصر ملک کے اندر اور باہر پاکستان کے خلاف مسلسل سازشوں میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودیہ عرب اور ایران کے درمیان پیدا ہونی والی سنگین صورت حال پر ہر مسلمان کو افسوس ہے۔

پاکستان کو دونوں اسلامی ممالک کے درمیان بہت دانش مندی اور سفارتی سطح پر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے خاتمہ اور مصلحت میں اپنا سفارتی کرداراداکرنا ہوگا۔دونوں اسلامی ممالک کے درمیان اختلافات سے اسلامی دنیاکو اور کرڑوں مسلمانوں کو دکھ اور افسوس ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان پٹھان کوٹ حملہ انتہائی افسوس ناک ہے یہ حمہ ایسے وقت میں کیا گیاجب دونوں ممالک امن کے قیام اور خطے میں کشیدگی کوکم کرنے میں ایک دوسرے کے قریب آرہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے تعلقات کے خلاف سازش کا حصہ ہے پاکستان پر بے بنیاد الزام لگانے والے خطے میں امن کے دشمن ہیں۔پاکستان دھشت گردی میں سب سے زیادہ متاثرہونے والا ملک ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان پیپلزپارٹی نے شروع کیاتھا۔پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کے روشن مستقبل کے ضمانت ہے خیبرپختونخوا حکومت سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو چاہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کو سیاست کی نظر نہ کریں بلکہ جو بھی تحفظات ہیں حکومت کے ساتھ میز پر مظاکرات میں حل کریں۔

انہوں نے کہا کہ ۔پاکستان پیپلزپارٹی وفاق کی زنجیرہے پسے پردہ سازشیں کرنے والے ہم کو کمزورتوکرسکتے ہیں مگر شہیدزوالفقارعلی بھٹو اور شہیدرانی بے نظیر بھٹوکے خون دینے والی شہیدوں کی پارٹی کو کوئی مائی کا لال ختم نہیں کرسکتا۔پاکستان پیپلزپارٹی نے ملک کو آیٹمی قوت،صوبائی خدمختیاری اور صوبوں کو شناخت دی۔بلاول بھٹوزرداری جلد ملک بھرکے طوفانی دورے کرکے پاکستان پیپلزپارٹی کو منظم اور نئی جہت دیں گئے۔

متعلقہ عنوان :