متحدہ نے ٹیم میں واپسی کرنیوالے محمد عامر کیخلاف قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرا دی

منگل 5 جنوری 2016 20:50

متحدہ نے ٹیم میں واپسی کرنیوالے محمد عامر کیخلاف قومی اسمبلی میں تحریک ..

اسلام آباد (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار5جنوری- 2016ء) سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ فاسٹ باولر محمد عامر کا راستہ روکنے کے لیے ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرا دی ہے ۔

(جاری ہے)

متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے جمع کرائی جانیوالی تحریک التوا میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک کا نام بدنام کرنے والوں کو دوبارہ کھیلنے کا موقع کیوں دیا جا رہا ہے ، محمد عامر، سلمان بٹ اور محمد آصف سپاٹ فکسنگ میں ملوث رہے ہیں لہذا اس اہم معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث کرائی جائے ۔

ایم کیو ایم نے تحریک التوا میں تینوں کرکٹرز کیخلاف کاروائی کا مطالبہ بھی کیا ۔ یاد رہے کہ سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ فاسٹ بولر محمد عامر دورہ نیوزی لینڈ کے قومی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل ہیں جبکہ نیوزی لینڈ امیگریشن حکام نے تصدیق کی ہے کہ عامر کی ویزے کے لیے درخواست موصول ہو گئی ہے اور انہیں ویزہ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ آئندہ چند روز میں متوقع ہے ۔