چیچہ وطنی، تین مسلح ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بناکر طلائی زیورات لوٹ لیے

منگل 5 جنوری 2016 19:13

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جنوری۔2016ء)نواحی گاؤں میں تین مسلح ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بناکر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات لوٹ لیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں22/11-L کے رہائشی سجاد حسین کے گھرتین مسلح ڈاکو گھس آئے اور اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بناکر 11 تولے طلائی زیورات اور 10 تولے چاندی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس تھانہ صدر نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔علاوہ ازیں نواحی گاؤں 62/12-L میں اسی گاؤں کے چھ افراد محمد اکرم،شفیق،شاہد،افتخار اور منظور وغیرہ نے مجید امجد کی دکا ن کے تالے توڑ کر50 ہزار روپے مالیت کا سامان کوکنگ آئل اور سگریٹ وغیرہ چرا کر لے گئے۔پولیس تھانہ غازی آباد نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔