واٹر بورڈ میں تعینات تمام افسران کی تعیناتی منسوخ ،آؤٹ آف ٹرن ترقیاں بھی منسو خ کردی گئیں

محکموں میں صرف وہ افسران اپنے اصل عہدوں پر کام کریں گے جن کی تصدیق اس مقصد کے لئے بنائی گئی کمیٹی کرے گی،مصباح الدین فرید

منگل 5 جنوری 2016 18:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جنوری۔2016ء) ایم ڈی واٹر بورڈ مصبا ح الدین نے واٹر بورڈ کے تمام محکمہ جاتی سربراہان،ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرز،پروجیکٹ ڈائریکٹرز،چیف انجینئرز ،سپر نٹنڈنگ انجینئرز،ایگزیکٹو انجینئرز ، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرز،پروجیکٹ ڈائریکٹرز،چیف انجینئرز ،سپر نٹنڈنگ انجینئرز،ایگزیکٹوانجینئرز،ڈرائنگ ڈسبرسنگ آفیسرز اور ڈائریکٹر ز کو ہدایات جاری کر تے ہو ئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل کر تے ہوئے واٹر بورڈ میں تعینات تمام OPS افسران جو کہ اعلیٰ عہدوں او ر اونچے گریڈ پر فائز ہیں ان کو اصل گریڈ / عہدہ پر واپس بھیج دیا جائے کیو نکہ سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت واٹر بورڈ میں تمام OPS افسران کی تعیناتی منسوخ کردی گئی ہے اب محکموں میں صرف وہ افسران اپنے اصل عہدوں پر کام کریں گے جن کی تصدیق اس مقصد کے لئے بنائی گئی کمیٹی کرے گی،انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ اور حکومت سندھ کے احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے واٹر بورڈ کے تمام OPS افسران کو دی گئی آؤٹ آف ٹرن ترقیاں بھی فوری طور پر منسوخ کر دی گئی ہیں اور ان افسران کو ان کے اصل گریڈمیں بھیج دیا گیا ہے ، انہوں نے تمام محکموں کے سربراہان کو کہا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے زیر ماتحت کوئی OPS افسر کام نہیں کر رہاہے،اس سلسلہ میں ایک سرٹیفکٹ دیا جائے جس میں اس بات کی تصدیق ہو کہ ان کے ماتحت کو ئی OPS/OOT/OOC کام نہیں کر رہا اس کی رپورٹ آئندہ 24 گھنٹے کے اندر ایم ڈی سیکریٹریٹ کو لازمی بھیجی جائے ،ایم ڈی واٹر بورڈ نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ اور حکومت سندھ کے احکامات کی ہر صورت میں تعمیل کی جائے ا س سلسلہ میں کو ئی تاہی بر داشت نہیں کی جائے گی اگر کہیں کو تاہی پائی گئی تو اس کا ذمہ دار متعلقہ محکمہ کا سربراہ ہو گا اور اس کے خلاف قانون کے تحت کاروائی کی جائے گی اور اسے سپریم کورٹ کے احکامات کی حکم عدولی تصور کیا جائے گا، واضح رہے کہ بعض محکمو ں نے چند ایسے OPS افسران کی نشاندہی کی ہے جنہیں ایم ڈی واٹر بورڈ کی ہدایت پر اصل گریڈ میں پوسٹنگ کے احکامات جاری کر دئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :