کراچی ، پرامن جلسوں اور مظاہروں سے علماء کرام اور قومی رہنماؤں کو گرفتار کرنا قابل مذمت ہے، شاہ اویس نورانی

منگل 5 جنوری 2016 18:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جنوری۔2016ء) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور مرکزی جماعت اہل سنت کے نگران اعلیٰ شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہاکہ غازی ممتاز قادری کی رہائی کا مطالبہ ملک کی ہر بڑی مذہبی و سیاسی جماعت کر رہی ہے، سوائے سیکولر اور لادین طبقے کے غازی ممتاز قادری کی رہائی کے مطالبے کے سلسلے میں تمام مسالک اور جماعتیں متقفق ہیں، غازی ممتاز قادری کی رہائی کا مطالبہ کرنے والی عوام اور رہنماؤں نے اب تک کوئی بھی غیر قانون اقدام نہیں اٹھایا ہے اور نہ ہی قانون کو ہاتھ میں لیا ہے، پرامن جماعتوں اور ان کے رہنماؤں کو قانونی تقاضے پورے کرکے احتجاجی ریلیاں نکالنے پر ہراساں اور گرفتار کیا جا رہا ہے، ملک کی معزز اور پاکیزہ قیادت کو گرفتار کرنا اور دین اسلام کے قلعے یعنی مدارس کا محاصرہ کرنا کہاں کی انسانیت ہے، یہ صرف انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہے، بلکہ اسلامی حقوق اور اسلام کی بالادستی کی خلاف ورزی بھی ہے، خادمین جمعیت علماء پاکستان سامنے آنے والی کسی بھی مشکل اور آزمائش پر گھبرائے بغیر آئینی و عوامی جدوجہد جاری رکھیں گے،ہماری تحریک فقط غازی ممتاز حسین قادری کی رہائی تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ رہائی غازی ممتاز ہمارا پہلا مطالبہ ہے، اگلی جدوجہد ملعونہ آسیہ کی پھانسی ہے، اس کے علاوہ قانون ناموس رسالت ﷺ یعنی 295C کے تحت تمام مجرموں کی پھانسی اور اس قصے کا اختتام ہے، مغربی سامراج اس لئے پاکستان میں ناموس رسالتﷺ کے معاملے پر انتشار پھیلاتا ہے کیونکہ آج تک کسی بھی گستاخ رسول کو پھانسی نہیں دی گئی ہے، سپریم کورٹ اور اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کی تعمیل کرتے ہوئے حکومت پاکستان جلد از جلد تمام گستاخ رسول مجرموں کو فوری طور پر بھانسی پر لٹکانے کا اعلان کرے، جمعیت علماء پاکستان ، مرکزی جماعت اہل سنت ، انجمن طلبہ اسلام، انجمن نوجوانان اسلام کے رہنماؤں کے ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پالیسی ساز بیان میں جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور مرکزی جماعت اہل سنت کے نگران اعلیٰ شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہاہے کہ پرامن جلسوں اور مظاہروں سے علماء کرام اور قومی رہنماؤں کو گرفتار کرنا قابل مذمت ہے، ناموس رسالٹﷺ نازک ترین معاملہ ہے، حکومت اور اعلیٰ عدلیہ انسانیت سوز سلوک کا نوٹس لے، جمعیت علماء پاکستان گرفتاریوں سے پیچھے ہٹنے والی نہیں ہے، غازی ممتاز حسین قادری پر ہمار ا موقف اٹل ہے، ہم غازی ممتاز قادری کی رہائی کے لئے ہر ممکن حد تک جانے کے لئے تیار ہیں، آزمائشیں ہمارا راستہ نہیں روک سکتی ہیں علاوہ ازیں جمعیت علما ء پاکستان کراچی کی تمام برادر جماعتوں کے مشترکہ اجلاس میں جے یو پی کراچی کے ناظم اعلیٰ محمد مستقیم نورانی، جے یو پی کراچی کے سینئر نائب صدر محمد امین نورانی، مرکزی جماعت اہل سنت کراچی کے امیر مفتی عبدالحلیم ہزاروی، انجمن نوجوانان اسلام کراچی کے صدر محمد شفیق قادری اور انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے ناظم سیف الاسلام نے بھرپور انداز میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار کالعدم اور دہشتگرد جماعتوں کے سربراہوں کو کیا جائے جو ملک میں انارکی پھیلارہے ہیں اور ملک میں مسلح خانہ جنگی کو فروغ دے رہے ہیں، قاری زوار بہادر تمام مسالک کے علماء میں ممتاز حیثیت و مقام رکھتے ہیں، امام شاہ احمد نورانی صدیقی کے پیروکار اور نفاذ نظام مصطفیﷺ کے خادمین کسی صورت گرفتاریوں اور پولیس گردی سے ڈرنے والے نہیں ہیں، پنجاب کے شہر اٹک میں بھی انجمن طلبہ اسلام و جمعیت علماء پاکستان کی رہائی غازی ممتاز حسین قادری ریلی روکی گئی اور پولیس کی جانب سے شیلنگ اور پتھراؤ کیا گیا، انتظامیہ پرامن جلسوں اور جلوسوں کو انتشار میں بدل کا اپنے مقاصد حل کرنا چاہتی ہے۔

متعلقہ عنوان :