وزیراعلیٰ سندھ کا سندھ ہائیکورٹ کا دورہ ،چیف جسٹس سجاد علی شاہ کو عہدہ سنبھالنے کی مبارکباد پیش کی

منگل 5 جنوری 2016 18:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے منگل کو سندھ ہائی کورٹ کادورہ کیا اورسندھ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس سجاد علی شاہ کو انہیں عہدہ سنبھالنے کی مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ آمد پر جسٹس عرفان سعادت خان نے وزیراعلیٰ سندھ کا استقبال کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے نئے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ سے ملاقات کی اور پھولوں کا تحفہ پیش کیا۔ ملاقات کے دوران جسٹس منیب اختر اور جسٹس محمد علی مظہر بھی موجود تھے۔